ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر جنگلات رماناتھ رائے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کیس درج

وزیر جنگلات رماناتھ رائے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کیس درج

Tue, 26 Sep 2017 22:00:45    S.O. News Service

منگلورو 27؍ستمبر (ایس او نیوز)بی جے پی یووا بریگیڈکے لیڈر چکرورتی سُولی بیلے کے خلاف غیر مہذب اور تذلیل آمیز ریمارکس کرنے پر بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے نائب صدر رحیم اوچیلا نے وزیر جنگلات اور جنوبی کینرا کے ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق وزیر موصوف نے 25ستمبرکوالال میں منعقدہ ایک عام اجلاس کے دوران چکرورتی سُولی بیلے کے بارے میں کہا کہ وہ سوُلی بیلے نہیں ہے بلکہ اصل میں" سُولے بیلے"ہے (کنڑا میں" سوُلے" کا مطلب طوائف ہوتا ہے)اس کے علاوہ رماناتھ نے چکرورتی کو ملک دشمن جیسے القاب سے بھی نوازا ہے۔اتفاق سے جس وقت رماناتھ رائے نے مبینہ طورپر یہ ریمارکس پاس کیے اس وقت چکرورتی سوُلی بیلے خود اس اجلاس میں حاضر تھااورانہوں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے یہ جملے کہے تھے۔رحیم اوچیلا نے اپنی شکایت کے ساتھ اخبارات کی کٹنگس اورویڈیو کلپ کی سی ڈی بھی پولیس کے حوالے کی ہے ۔ شکایت کنندہ کہنا ہے کہ رماناتھ رائے کی طرف سے کی گئی اس تذلیل اور ویڈیو کلپ کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوجانے سے چکرورتی کو ذہنی صدمہ اور اذیت کا سامنا کرنا پڑاہے ۔


Share: